کراچی میں سب جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں شاہد حیات

شہر میں جنوبی افریقا، بھارت اور افغانستان کی سمیں استعمال ہورہی ہیں،ایڈیشنل آئی جی


Monitoring Desk March 13, 2014
900 ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرلیے، ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو فوٹو: فائل

MULTAN: کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کے خلاف آپریشن نہیں کررہے۔

ہم صرف جرائم میں ملوث لوگوں کے پیچھے جارہے ہیں، چاہے ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہو یا نہ ہو، کراچی صاف کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پورے کراچی شہرمیں پولیس اپنے دستیاب وسائل میں رہ کر بہت اچھا کام کررہی ہے، اگر میں کراچی کا امن واپس لے آیا تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈیارڈ کی طرف سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں سندھ پولیس سے ابھی تک کسی نے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں مجھے کوئی علم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کرنے والے مارے گئے، ان کی فرانزک تحقیقاتی رپورٹ بھی آچکی ہے، حملے میں ملوث لوگوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بھی تھا اور ایک کالعدم جماعت کی نمائندگی بھی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جنوبی افریقہ، بھارت اور افغانستان کی سمیں استعمال ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں