کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں سمیت پوش علاقے بھی برباد ہوگئے

کلفٹن بلاک ون میں سی ویو سے منسلک گرین بیلٹ کوڑے کرکٹ کے انبار میں تبدیل

فوٹو : ایکسپریس نیوز

DHAKA:
حالیہ بارشوں نے کراچی کے شہریوں کو مہینوں کے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، بارش کے باعث نہ صرف نشیبی علاقے متاثر ہوئے بلکہ پوش علاقے بھی برباد ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک ون میں سی ویو سے منسلک گرین بیلٹ کوڑے کرکٹ کے انبار میں تبدیل ہوچکی ہے، خوبصورت گرین بیلٹ پر بلدیاتی اداروں کی جانب سے مسلسل کچرا پھینکا جا رہا ہے، جس کے سبب وہ شہری جو کبھی ترو تازہ ہوا سے لطف اندوز ہوتے تھے، وہ آج تعفن زدہ آب و ہوا میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔


کچرے کے ڈھیر کئی مہینوں سے موجود ہونے کا تاثر پیش کر رہے ہیں لیکن علاقہ مکینوں کے مطابق برساتی سسٹم کی ابتداء سے اس جگہ کو ڈمپنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔ پوش علاقوں کے یہ مناظر پورے شہر کی تباہ حالی کی عکاسی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، محمود آباد میں بھی نکاسی آب کے ناقص انتظامات اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے نظام زندگی پر منفی اثرات مرتب کرد یے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے کہا گیا کہ اس کچرے اور خستہ حال سڑکوں کی مسلسل نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے ان تمام مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں جس کے باعث علاقہ مکین بھی نہ امیدی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
Load Next Story