لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کرگے

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی ہڈیوں کے کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے

—فوٹو

ISLAMABAD:
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کرگے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی ہڈیوں کے کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے زیر علاج بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کا جسد خاکی انکی رہائش گاہ ای سیون اسلام آباد سے اٹھایا جائے گا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل یکم اگست صبح 10بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔


مرحوم جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی جو مری کے علاقہ دیول کے رہائشی تھے راولپنڈی کے علاقے صدیقی چوک میں بھی رہائش پذیر رہے اب وہ اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں منتقل ہوگے تھے.

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کرتے رہے وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیگل ایڈوائزر بھی رہے.

لاہور ہائیکورٹ میں 2014 میں بطور جج تعنیاتی کے بعد وہ گزشتہ 8 سال سے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ کے علاؤہ لاہور ہائیکورٹ کے رولپنڈی، ملتان اور بہاولپور بینچز میں مقدمات کی سماعت کرتے رہے۔
Load Next Story