ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات اہم موڑ پر آگئے

دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ سندھ کی ترقی ،عوام کے مسائل اور دیگر امور کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔


عامر خان March 13, 2014
دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ سندھ کی ترقی ،عوام کے مسائل اور دیگر امور کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

انتہائی بااعتماد ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے جلد سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان پس پردہ رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ سندھ کی ترقی ،عوام کے مسائل اور دیگر امور کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے پارٹی کارکنان سے رائے بھی طلب کی جاسکتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں میں سندھ میں بلدیاتی نظام خصوصاً موجودہ بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا ،کراچی ،حیدر آباد اور دیگر اضلاع کے بلدیاتی مسائل سمیت مختلف امور پر غورکیا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں جب باضابطہ ملاقات ہوگی توکراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات کو مرحلہ وار دورکیا جائے گا اورجوزیادتیوں کی شکایات ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں موجودہ سیاسی صورت حال پرپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے پس پردہ رابطوں کوبہت اہم قرار دیا جارہا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں