کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے صوبائی وزیر

سوشل میڈیا پرمحکمہ تعلیم کے نام سے چلنے والی خبریں غلط ہیں، سردار شاہ


عائشہ خان July 31, 2022
فوٹو فائل

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے معمول کے مطابق کھلیں گے، چھٹیوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کرنے کے لیے وضاحتی بیان جاری کیا۔

سردار شاہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے، تعطیلات میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ موسم گرما کی تعطیلات 31جولاٸی اتوار کو ختم ہو جاٸیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پڑھاٸی کا پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے مزید براشت نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا پرمحکمہ تعلیم کے نام سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی دی گئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |