کامن ویلتھ گیمز بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

بھارتی خواتین ٹیم نے 100 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر 12 ویں اوور میں پورا کرلیا

فوٹو: فائل

PESHAWAR:
برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیموں ٹی20 کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جبکہ قومی ٹیم مقررہ اوورز میں محض 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی تھی۔

بھارتی ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز ٹیم آج پہلا میچ کھیلے گی

قبل ازیں پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اسے دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھاناپڑا، ارم جاوید صفر کے اسکور پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں، پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، منیبہ علی 32 ، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔

ان کے علاوہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثناء 8 ، کائنات امتیاز 2 اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، ارم جاوید اور ڈیانا بیگ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوورکی آخری گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم کو بارباڈوس کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ پول کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کریں گی۔
Load Next Story