بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزے کے دس منٹ کے وقفہ سے دوسرا جھٹکا بھی ریکارڈ ہوا، زلزلہ پیما مرکز
ISLAMABAD:
بلوچستان کے علاقے پسنی سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی، گوادر، و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لزری تو خوف کے عالم میں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آکر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دس منٹ کے وقفے سے دوسرا جھٹکا بھی ریکارڈ ہوا جس کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق فوری طور پر زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ماہرین نے آفٹر شاکس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔