مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورۂ بلوچستان کی ویڈیو ایڈیٹ کا الزام بشریٰ بی بی پر عائد کردیا

ایڈیٹ کی گئی ویڈیو کو تحقیقات کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھیج دیا ہے، وزیراطلاعات

فوٹو اسکرین گریپ

WASHINGTON:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ بلوچستان کی اصل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ہدایت پر اس ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراطلاعات نے وزیراعظم کے دورۂ بلوچستان کی اصل آواز والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس فوٹیج میں آواز کو ایڈیٹ کر کے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ‏سیاسی مخالفین کو غداری سے جوڑنے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے" کو ہدایت کا تازہ شاہکار ہے، آپ کے سامنے اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر اسے میں نے ہی میڈیا کو جاری کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایڈیٹ کی گئی ویڈیو کو تحقیقات کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس میں شامل آوازوں والے جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
Load Next Story