روسی صدر نے امریکا کوبڑا دشمن قرار دے دیا

روسی بحریہ کو ہائپر سونک کروز میزائل فراہم کیے جائیں گے، صدر پیوٹن


ویب ڈیسک August 01, 2022
روسی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، صدر پیوٹن:فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا۔

پیوٹن نے نیوی ڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب میں شرکت کی اورنئے نیول ڈاکٹرین پردستخط کیے۔ روسی نیوی ڈاکٹرین میں امریکا کو سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔

صدر پیوٹن نے تقریر میں کہا کہ روس کی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں بحریہ کو ہائپرسونک زرکون کروز میزائل دینے کا اعلان بھی کیا۔

روس کے 55 صفحات پر مشتمل نئے نیول ڈاکٹرین میں روسی بحریہ کے اسٹریٹیجک اہداف کو بیان کیا گیا ہے جس میں دنیا کی عظیم میری ٹائم طاقت بننا بھی شامل ہے۔ امریکا کی دنیا کے سمندروں پر حکمرانی کی اسٹریٹیجک پالیسی کوروس کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں