لاپتا افراد کیسز اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

ضروریات ہر شہری کی ایک جیسی اور آئینی حقوق مساوی ہیں، سندھ ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر August 01, 2022
جبری گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہے، عدالت بازیابی تک کفالت کا حکم دے، درخواست گزار (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں لاپتا افراد کیسز میں اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل سعادت یار خان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت اس سے پہلے گمشدہ شہریوں کے اہل خانہ کی کفالت کا حکم دے چکی ہے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لاپتا شہری سرکاری ملازم ہے۔ ضروریات ہر شہری کی ایک جیسی ہیں، آئینی حقوق مساوی ہیں۔

وکیل نے عدلت کو بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر دینی مدرسے کے ملازم تھے۔ سرکاری اہل کاروں نے فروری میں گلشن اقبال سے اغوا کیا۔ جبری گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ بازیابی تک کفالت کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

عدالت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کی کفالت سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 24 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔