وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے بلوچستان پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وزیراعظم شہبازشریف سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کے لئے بلوچستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ روانہ ہوگئے جہاں وہ خشنوب خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ این ڈی آیم اے چئیرمین نے وزیراعظم کو ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔
وفاقی وزراء سردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیرِمملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اورچئیرمین این ڈی ایم اے اخترنواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔