ویسٹ انڈیز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

تمام کھلاڑیوں کو 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا گیا


Sports Desk August 01, 2022
فوٹو : اے ایف پی

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے بھی رہی، جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی میچ ریفری رچری رچرڈسن نے آن فیلڈ امپائرز کی جانب سے چارج عائد کیے جانے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا۔

میزبان کپتان نکولس پوران نے جرم قبول کرلیا، جس کی وجہ سے معاملے کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں