بھارت میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

22 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 01, 2022
کیرالہ میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے، فوٹو: فائل

MOSCOW: بھارتی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس سے 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا یہ ملک میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مہلک وائرس بیماری منکی پاکس کے مریضوں کا بھارت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ریاست کیرالہ میں 22 سالہ نوجوان کو مقامی اسپتال میں علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل داخل کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز منکی پاکس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

اسپتال میں نوجوان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ محکمہ صحت نے منکی پاکس سے پہلی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

کیرالہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے ہلاکتوں کی شرح انتہائی کم ہوتی ہے اور نوجوانوں میں اس مہلک مرض کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی وبا قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کا پہلا کیس برطانیہ میں رواں برس مئی میں سامنے آیا اور اب تک وہاں 4 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ دیگر ممالک میں بھی پھیلاؤ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں