سکرنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلسنے والا بچہ جاں بحق دو کی حالت تشویش ناک
جاں بحق بچے دیپک کے ورثاء کا تھانے کے سامنے احتجاج، حیسکو کے افسران و عملے کے خلاف مقدمہ درج
RAWALPINDI:
سندھ کے شہر سکرنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلسنے والا بچہ دم توڑ گیا جب کہ بقیہ دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکرنڈ کی حسین آباد کالونی میں پانچ روز قبل بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے، آج ان میں سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ بقیہ دو بچے تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جاں بحق بچے دیپک کے ورثاء نے لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے حیسکو کے افسران و عملے کے خلاف واقعے کا کیس درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایک بچہ تاحال کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، ٹرانسفارمر مرمت کے بعد دوبارہ لگایا گیا تھا کہ اچانک پھٹنے سے راہ چلتے بچوں پر گرم آئل گرگیا تھا۔