پاکستانی فلمساز کی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

یہ فلم 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی


ویب ڈیسک August 01, 2022
دستاویزی سیریز کا آغاز 9/11 کے المناک واقعات سے ہوتا ہے(فائل فوٹو)

پاکستانی دستاویزی فلم 'ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر' کو ایمی ایوازڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

آسکر اکیڈمی کے ممبران میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی دستاویزی فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم 'ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر' کو مشہور بین الاقوامی فلم ایوارڈ ا'ایمی ' کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ خبر محمد علی نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی انہوں نے فلم کے پوسٹر اور ایمی ایوارڈز میں نامزدگی کی تصویر کا کولاج بنا کر شیئر کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Mo Naqvi (@mo_naqvi)





فلمسازنے کیپشن میں لکھا کہ 'ہماری دستاویزی فلم ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے'۔

غیر ملکی ہدایتکار برائن نیپنبرگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس دستاویزی سیریز کا آغاز 9/11 کے المناک واقعات سے ہوتا ہے جس میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے واقعات کی عکس بندی بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی جس نے دستاویزی فلموں میں ٹاپ 10 کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |