’ارلی برڈ ٹو گو‘ اسکیم کے تحت سینکڑوں افراد سام سنگ مصنوعات پہلے آزماسکیں گے

ارلی برڈ ٹو گو اسکیم کے تحت 1800 افراد کو تین روز قبل گیلکسی کی مشہور مصنوعات پیش کی جائیں گی


Web Desk August 01, 2022
سام سنگ نے لگ بھگ 1800 صارفین کے لیے اپنی مصنوعات پہلے استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے جو باضابطہ فروخت سے قبل ممکن ہوسکے گی۔ فوٹو: فائل

سام سنگ نے اپنے صارفین کو ایک دلچسپ پیشکش کی ہے جسے 'ارلی برڈ ٹو گو' کا نام دیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت رجسٹر ہونے والے 1800 صارفین باضابطہ فروخت سے قبل ہی سام سنگ کی مصنوعات استعمال کرسکیں گے ، جن میں فولڈ ایبل فون سے لے کر

ایئربڈز تک سبھی شامل ہیں۔ اس کے تحت گیلکسی سیریز کے نئے آلات جن میں گھڑیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں فی الحال جنوبی کوریا کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اگرچہ یہ بی ٹا ٹیسٹنگ کی ہی طرح ہے لیکن سام سنگ نے اندرونی کی بجائے اس کا عام اعلان کیا ہے جو سب سے اہم پہلو بھی ہے۔

تاہم ایک شرط اور بھی ہے کہ سام سنگ مصنوعات استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے تجربات ایک کہانی کی صورت میں پیش کریں گے۔ اس کا جائزہ سام سنگ ماہرین کریں گے اور بہترین تجربہ بیان کرنے والوں کو 'ارلی برڈ ٹو گو' کا حصہ بنایا جائے گا۔

تاہم کہا جارہا ہے کہ دس اگست کو ایک شاندار تقریب میں سام سنگ اپنی اہم ترین مصنوعات پیش کررہا ہے جن میں گیلکسی زیڈ فلپ فور، اور گیلکسی زیڈ فور پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ نے صارفین کی رجسٹریشن شروع کردی ہے جو 28 جولائی سے شروع ہوکر تین اگست تک جاری رہے گی اور 8 اگست تک 1800 صارفین کا اعلان کرکے انہیں یہ مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔ تمام افراد کا انتخاب پہلے اسٹوری پر کیا جائے گا اور زائد درخواستوں کی صورت میں لاٹری سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح جیتنے والے کل تین روز تک سام سنگ کے نئے فون اور آلات آزماسکیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان