غداری کیس کی سماعت آج ہوگی پرویز مشرف کی عدالت حاضری کا حکم برقرار
کسی وکیل کو زبردستی دلائل دینے پر مجبور نہیں کر سکتے، جسٹس فیصل عرب
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی ناساز طبیعت کی وجہ سے غداری کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی تھی تاہم سابق صدر کی عدالت حاضری کا حکم برقرار رکھا گیا تھا۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کی، سماعت سے قبل دوسرے روز بھی رانا اعجاز کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت میں داخلے سے روک دیا۔ بدھ کے روز سابق صدر کی جانب سے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے ، سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے اور 3 نومبر 2007 کو لگائی گئی ایمرجنسی میں ان کے معاونین کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کی درخواستوں کی سماعت ہونا تھی۔
سماعت کے آغاز پر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ طبیعت میں خرابی کے باعث سماعت ملتوی کردی جائے، جس پر عدالت نے ان کی استدعا قبول کرتے ہوئے اپنے عبوری فیصلے میں کہا کہ پرویز مشرف کے وکیل جب ان درخواستوں پر دلائل دینے کی درخواست کریں گے انہیں سنا جائے گا تاہم سابق صدر پرویز مشرف کی فرد جرم کے لئے کل طلبی کا حکم برقرار رہے گا۔