پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کی مشہور شیونِنگ اسکالرشپ 2022 کا آغاز

طلبہ و طالبات، ماسٹرز ڈگری کے لیے دو اگست تا یکم نومبر تک درخواست بھیج سکتے ہیں

برطانیہ نے پاکستانی طلبا وطالبات سے کہا ہے کہ وہ شیوننگ اسکالرشپ ماسٹر اسکالرشپ سے استفادہ کریں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
برطانیہ ہرسال پاکستانی طلبہ و طالبات کو شیوننگ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے جس کا اس سال بھی آغاز دو اگست سے ہورہا ہے۔

دو اگست 2022 سے یکم نومبر 2022 تک پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقبول ترین برطانوی اسکالرشپ مکمل مالی معاونت (فلی فنڈڈ) کے ساتھ دی جارہی ہے۔ اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات یکسو ہوکراپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔

برطانوی ہائی کمیشن، پاکستان کے مطابق 1983 سے اب تک دوہزار سے زائد پاکستانی یہ اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہین اور پوری دنیا سے 50 ہزار افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ اب عالمی سطح پر 1500 سے زائد اسکالرشپس پیش کی جارہی ہیں۔ گزشتہ برس 56 پاکستانی طلبہ وطالبات کو یہ اسکالرشپ دی گئی تھی۔

اس موقع پرپاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی ذہانت اور صلاحیت سے متاثر کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو یہ بہترین موقع آپ کے لیے ہی ہے۔

شیوننگ اسکالرشپ کی ویب سائٹ https://www.chevening.org/ پر تمام معلومات موجود ہے جہاں آن لائن درخواست جمع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کیمبرج، آکسفورڈ، امپیریئل کالج، ویسٹ منسٹر کالج، لنکن یونیورسٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں جہاں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔

Load Next Story