چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کے نام پر سرکاری افسران سے پیسے مانگنے کا انکشاف

نامعلوم شخص ڈی سی ٹنڈوالھیار، محکمہ روینیو اور دیگر محکموں کے افسران کو کال کرکے پیسے طلب کررہا ہے، ترجمان

—فائل فوٹو

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ محمد نواز شیخ کے نام پر مختلف محکموں کے افسران سے پیسے مانگنے کا انکشاف ہوا ہے.

چیئرمین اینٹی کرپشن کےترجمان کے مطابق نامعلوم شخص چیئرمین اینٹی کرپشن کے نام پر ڈی سی ٹنڈوالھیار، محکمہ روینیو اور دیگر محکموں کے افسران کو کال کرکے پیسے طلب کررہا ہے۔


ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ محمد نوازشیخ نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو کال کرکے ان کے نام پر پیسے طلب کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم شخص مختلف نمبرز سے محکموں کے افسران کو کال کر کے چیئرمین اینٹی کرپشن کے نام سے پیسے طلب کررہا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران سے پیسے طلب کرنے والے شخص سے چیئرمین اینٹی کرپشن یا محکمہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load Next Story