بھارت میں شادی کی تقریب میں بریانی پر تنازعہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا

میرے گھر والوں کو بھی لڑکے کے کردار پرشبہہ تھا اور آخر کار بریانی کےواقعے نےمجھے شادی نہ کرنے کے فیصلہ پر مجبور کیا۔


ویب ڈیسک March 13, 2014
دلہا والوں کو شادی کی تقریب میں مٹن کی جگہ چکن بریانی دینے پر دونوں خاندانوں میں تنازعہ ہو گیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی/فائل

آپ نے شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑوں اور تنازعوں کے باعث علیحدگی کی خبریں تو بہت سنی ہوں گی لیکن بھارت کے شہر بنگلور میں شادی کی تقریب میں بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہا والوں کی جانب سے کھانے میں مٹن بریانی کی فرمائش کی گئی لیکن جب دلہا والے بارات لے کر پہنچے تو مہمانوں کی تواضع مٹن کی جگہ چکن بریانی سے کی گئی جس پر دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، دونوں جانب سے خاندان کی با اثر شخصیات نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب معاملے کا کوئی حل نہ نکلا تو دلہن نے غصے میں آکر شادی سے ہی انکار کر دیا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکے کو اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، میرے گھر والوں کو بھی لڑکے کے کردار پر شک تھا اور آخر کار بریانی کے واقعے نے مجھے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا کہ میں اس آدمی کے ساتھ خوش نہیں رہ سکوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں