رہنما مسلم لیگ ن نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا گیا

نذیر چوہان پر رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے


ویب ڈیسک August 01, 2022
[فائل-فوٹو]

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو علاقے چونگ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ نذیر چوہان پر پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن پر پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔

نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ضمنی انتخابات کے دوران پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں