فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کترینہ کی نیندیں حرام

سخت شوٹنگ شیڈول کے باعث کترینہ کو جم جانے کا وقت نہیں مل رہا اس لئے جب بھی سوئیں صبح 4 بجے اٹھ جاتی ہیں۔


ویب ڈیسک March 13, 2014
کترینہ ان دنوں ہریتک روشن کے ساتھ فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اداکار ہو یا کوئی اداکارہ فٹنس کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا یہی کچھ ہوا ہے کترینہ کیف کے ساتھ جنہوں نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے نیندیں بھی حرام کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں ہریتک روشن کے ساتھ فلم 'بینگ بینگ' کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہیں، سخت شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے انہیں جم جانے کا وقت ہی نہیں مل رہا اور تو اور فلم میں انہیں بہت سے ایکشن سین بھی خود ہی کرنے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دہری پریشانی نے گھیر لیا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی اسی پریشانی کے حل کا ڈھونڈ نکالا ہے اور وہ یہ کہ اب چاہے جب بھی سوئیں صبح چار بجے اٹھ جاتی ہیں اور بیدار ہوتے ہی براہ راست ورزش کے لئے جم چلی جاتی ہیں۔ کیونکہ بالی ووڈ میں فٹنس ہے تو سب کچھ ہے ، اب اگر کچھ پانا ہے تو کھونا بھی تو پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں