بھارت میں سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی نے پھانسی لگالی

پولیس نے خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک August 01, 2022
فوٹو فائل

LIVERPOOL: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ راما راؤ کی 57 سالہ بیٹی پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی راما راؤ کی بیٹی کی پھندا لگی لاش حیدر آباد میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاش کو متوفیہ ماہیشوری کی بیٹی نے پنکھے سے لکٹا دیکھا جس کے بعد راما راؤ کے داماد اور گھر کے دیگر افراد نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ خودکشی کی دفعہ 174 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔