پشاور میں جائیداد کے تنازع پر سابق سینیٹرعبدالرحمان نے 2 بھائیوں کو قتل کردیا
پولیس نے سابق سینیٹر عبدالرحمن، ان کے بیٹے اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ISLAMABAD:
سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمان نے جائیداد کے تنازع پر اپنے 2 بھائیوں کو قتل کردیا، پولیس نے سابق سینیٹر اور لیویز کے دو اہلکاروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمان کی جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی اسحاق اور عبدالودود سے تکرار ہوئی اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ دونوں بھائی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے عبدالرحمان اوران کے بیٹے سمیت 9 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضےمیں لےلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں جو گارڈذ ہیں۔ حاجی عبدالرحمان کاکہنا ہےکہ بھائیوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا تومحافظوں نےفائرنگ کردی۔