کراچی اسٹاک مارکیٹ15300 پوائنٹس کی حد بحال

انڈیکس 28 پوائنٹس، 42 فیصدحصص کی قیمتوں اورمارکیٹ سرمائے میں 5 ارب کا اضافہ


Business Reporter September 14, 2012
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس28.03 پوائنٹس کے اضافے سے15306.51 ہوگیا. فوٹو : فائل

شعبہ جاتی بنیادوں پر بعض مثبت اطلاعات اور اوجی ڈی سی ایل میں خریداری کی بڑی لہر کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی معمولی اتارچڑھائو کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا۔

جس سے انڈیکس کی15300 کی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب42 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید5 ارب15 کروڑ12 لاکھ 32 ہزار383 روپے کا اضافہ ہوا۔

ماہرین اسٹاک کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے82 ارب روپے مالیت کے ٹی ایف سیز کی خریداری کوانویسٹرز نے مثبت اطلاع قراردیتے ہوئے جمعرات کو بھی اس کے حصص کی وسیع پیمانے پر خریداری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا۔

اسی طرح وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس ڈیولپ کرنے کی ہدایات کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر میں بھی خریداری سرگرمیاں برقرار رہیں اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی گئی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر9 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو فروخت کی نسبت زائد سرمایہ کاری کی وجہ سے زائل ہوگئی۔

تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس28.03 پوائنٹس کے اضافے سے15306.51 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس5.72 پوائنٹس کے اضافے سے13044.17 اور کے ایم آئی30 انڈیکس71.98 پوائنٹس کے اضافے سے 27170.13 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت15.58 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ88 لاکھ52 ہزار350 حصص کے سودے ہوئے۔

جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار322 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 135 کے بھائو میں اضافہ، 162 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں