بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے ہوئی تباہی ناقابل یقین ہے وزیراعظم
قوم سے اپیل ہے تکلیف میں مبتلا بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، شہباز شریف
ISLAMABAD:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب کے باعث ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اورریلیف کا کام تیز کردیا ہے۔ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی محاذوں پرکام کررہے ہیں۔ چیلنج بڑا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے ہمارا عزم مضبوط تر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اورتکلیف میں مبتلا ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کرے۔ ریسکیو اورریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پروزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ ،این ڈی ایم اے اورافواج پاکستان کا خاص طورپرمشکورہوں۔