امریکی عدالت نے بھارتی خاتون سفارتکار کو ویزا فراڈ کیس میں بری کر دیا
جس وقت دیویانی کھوبڑا گیڈ کے خلاف کیس دائر کیا گیا تو اس وقت انھیں سفارتی استثنی حاصل تھا، امریکی جج
امریکی عدالت نے نیو یارک میں واقع امریکی قو نصل خانے میں تعینات بھارتی خاتون سفارت کار دیویانی کھوبڑاگیڈ کو ویزا فراڈ کیس میں الزامات سے بری کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کا بھارتی خاتون سفارت کار کے خلاف ویزا فراڈ کیس کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ جب دیویانی کھوبڑا گیڈ کے خلاف کیس دائر کیا گیا تو اس وقت انھیں سفارتی استثنی حاصل تھا تاہم عدالت نے استغاثہ کی جانب سے نیا مقدمہ داخل کرنے کے لئے کیس کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا ہے۔
کھوبڑاگیڈ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جج نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا، امریکی حکومت کی جانب سے مقدمہ داخل کرنے کی وجہ سے ان کی موکل بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی، فیصلے سے انھیں حوصلہ ملا ہے کہ قانون سب سے بالا تر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں نیویارک کے بھارتی قونصل خانے میں تعینات بھارتی سفارت کار کی برہنہ تلاشی اور امریکی حکومت کی جانب سے ویزا فراڈ کیس میں ملک چھوڑنے کے حکم پر بھارت اور امریکا کے درمیان معاملات کشیدہ ہو گئے تھے، امریکا نے بھارت کی خاتون سفارت کار کو 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے پر ضمانت پر رہا کیا تھا۔