خون کا مزید ایک بھی قطرہ بہائے بغیر امن کے لئے پرعزم ہیں وزیر اعظم

دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے میں علماء اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم

شدت پسندی کا خاتمہ اسلامی تعلیمات پر اصل روح کے ساتھ عمل کرنے میں ہے، وزیر اعظم فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں خون کا مزید ایک بھی قطرہ بہائے بغیر امن کے لئے پرعزم ہیں۔


پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی سربراہی میں دس رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک میں امن و مان کی صورتحال، طالبان کے ساتھ مذاکرات اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کے لئے علما کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکسو اور معاملات کو حل کرنے کے لئے مشاورت پر یقین رکھتی ہے۔اگر پاکستان میں کہیں غیر جنگی قیدی ہے تو ان کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کا خاتمہ اسلامی تعلیمات پر اصل روح کے ساتھ عمل کرنے میں ہے۔ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کے لئے علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا اور طالبان سے مذکرات کے معاملے پر پاکستان علماء کونسل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملاقات کے بعد ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم خون کا قطرہ بہائے بغیر امن کے لئے پرعزم ہیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک جامع اور متفقہ ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔
Load Next Story