مراد علی شاہ نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد

لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے، چیف جسٹس

لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے، چیف جسٹس

VATICAN CITY:
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نااہلی کیس میں لارجر بینچ کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں مراد علی شاہ کیس میں لارجر بینچ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے۔


وکیل حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحیی آفریدی کیس سننے والے ججز میں شامل تھے، انہیں نظر ثانی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یحیی آفریدی دستیاب ہیں انہیں بینچ میں شامل کر لیتے ہیں، آپ میرے ساتھ ملاقات کریں لارجر بینچ پر گفتگو کر لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story