لیاری میں گزشتہ روز جاں بحق افراد سپرد خاک پولیس اور رینجرز غائب
دستی بم حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ بابا لاڈلا سمیت گینگ وار کے 10 سے زائد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ISLAMABAD:
لیاری میں گزشتہ روز گینگ وار گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ہے تاہم اب بھی علاقے سے پولیس اور رینجرز غائب ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز دو گینگ وار گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ، دستی بموں اور راکٹ حملوں سے جاں بحق 16 افراد کو آہوں اور سسکیوں کے سپرد خاک کردیا گیا ہے،اس موقع پر کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما یا پولیس کے حکام موجود نہیں تھے۔ چاکیواڑہ،غریب شاہ، جھٹ پٹ مارکیٹ، بغدادی، علی ہوٹل اور اطراف کے دیگر علاقوں میں سوگ کا سماں ہے، کاروبار اور دکانیں بند ہیں۔ بم دھماکوں میں دو طالبعلوں کی ہلاکت کے سوگ میں علاقے کے تمام اسکول اور کالجز میں بھی تدریسی عمل معطل ہے۔
دوسری جانب بابا لاڈلا،سکندرسکو سمیت گینگ وار کے 10 سے زائد ملزمان کے خلاف دستی بم حملوں سےہونے والی ہلاکتوں کامقدمہ کلاکوٹ تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ علاقے میں کشیدگی کے باوجود اب بھی پولیس یا رینجرز اہلکار تعینات نہیں کی گئی۔