سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی شیخ رشید

یہ وہ والا وقت نہیں کہ پارٹی پر پابندی لگادی جائے، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 02, 2022
یہ وہ والا وقت نہیں کہ پارٹی پر پابندی لگادی جائے، سابق وزیر داخلہ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کیخلاف میڈیا جنگ اپنی موت آپ مرگئی، عمران خان مقبول اور مضبوط سیاسی رہنما ہے، یہ وہ والا وقت نہیں کہ پارٹی پر پابندی لگادی جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

انہوں نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ جہاں بھی جانا پڑا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن ہی اڑا دیا جائے گا، مخالف 14 سیاسی جماعتوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے، یہ عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے، ہمیں فورا الیکشن کرانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔