پنجاب کی 18 رکنی کابینہ تشکیل ق لیگ کو کوئی وزارت نہیں ملی
چوہدری شجاعت کیمپ نے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا
LUCKNOW:
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے پنجاب کی نئی کابینہ کی منظوری دے دی۔ نئی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔
پنجاب کی نئی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں (ق) لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان کی فہرست گزشتہ رات پنجاب کی قیادت کو موصول ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کیمپ نے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔انہیں پیغام دیا گیا کہ عمران خان کا ساتھ دے کردیکھ لیا۔ پہلے بھی کہتے تھے کہ عمران خان قابل اعتماد نہیں۔
ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ واپسی کا اشارہ دیں تومعاملات کو ٹھیک کیا اور آصف زرداری اورمسلم لیگ (ن) کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جا سکتا ہے۔