بارش کی تباہ کاریاں بلوچستان میں ہلاکتیں 150 تک پہنچ گئیں

محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے 15 اگست سے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی


ویب ڈیسک August 02, 2022
محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے 15 اگست سے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی (فوٹو : فائل)

لاہور: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اعداد و شمار اب تک سامنے آرہے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب مکانات منہدم ہونے سے اور ریلوں میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 149 ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں : بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت موبائل فون سروس شروع

 

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبے میں بارشوں کا نیا سسٹم 6 اگست سے 15 اگست برسنے کی توقع ہے، بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔