پاکستان میں ٹیکس وصولی دنیا میں سب سے کم ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار
کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ رواں سال پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن موجودہ دور میں ترصیلات زر میں11فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کی وصولی دنیا میں سب سے کم ہے۔
اسلام آباد میں انکم ٹیکس کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا مشکل وقت گزر چکا ہے، توانائی اور معاشی بحران کے مکمل خاتمے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، ملک میں معیشت کا ٹیکسوں میں تناسب 9 فیصد ہے، نئے ٹیکس لگانے کے بجائے وصولیوں پر زور دے رہے ہیں، جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کریں گے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح 17.7 فیصد رہی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ رواں سال پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن موجودہ دور حکومت میں ترصیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ برس ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ہدایت کر دی ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کرتے ہوئے تصدیقی عمل کو پورا کیا جائے، ایف بی آر 5 لاکھ روپے سے زائدمالیت کے سیلز ٹیکس ریفنڈ 15 اپریل تک کلیئر کرے، اگر سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی شفاف طریقے سے ہو گئی تو ایف بی آر 36 ہزار کیسز نمٹا سکے گا۔