آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں بابراعظم کی بادشاہی برقرار

سب سے زیادہ 1083 رنز بناکر ٹاپ پوزیشن پر قابض، امام کا چوتھا نمبر


ویب ڈیسک August 02, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سب سے زیادہ 1083 رنز بناکر ٹاپ پوزیشن پر قابض، امام کا چوتھا نمبر

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں بلےبازوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی تاحال برقرار ہے۔

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 1083 رنز بنارکھے ہیں جبکہ انکے بعد آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 916 اور ہیری ٹیکٹر 856 رنز بناکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم اوپنر امام الحق 797 رنز بناکر چوتھے جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ شائی ہوپ 762 رنز کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

اسی طرح بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال 624 رنز بناکر چھٹے اور افغانستان کے رحمت شاہ اور لٹن داس 592 رنز کے ساتھ بالترتیب ساتویں پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور سرفہرست

دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے ٹاپ ٹین بلےبازوں میں آئرلینڈ کے تین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو دو جبکہ جنوبی افریقہم ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا ایک کرکٹر شامل ہے۔

حیران کن طور پر آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا جیسی مضبوط ٹیموں کے کھلاڑی اس دوڑ سے باہر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں