عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے


ویب ڈیسک August 02, 2022
سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے

FRANKFURT: حکومت نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی سمیت تین آپشنز پر غور

حکومت نے بیرون ملک جانے سے روکنے کےلیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے سابق چیئرمین ذوالقرنین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں