نیپرا نے عوام پرمہنگائی بم گراتے ہوئے بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور اضافے کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے جنوری 2014 کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دے۔

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی) کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا جو صارفین سے آئندہ بل میں وصول کیا جائے گا۔
Load Next Story