غیرملکی بزنس مین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چھوٹے نواب پر فرد جرم عائد
سیف علی کا جنوبی افریقن بزنس مین سے جھگڑا ہوا اور اس دوران چھوٹے نواب نے فلمی سین سمجھ کراسے تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا
بھارتی اداکارہ سیف علی خان پر جنوبی افریقا کے ایک بزنس مین پر تشدد کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے اداکار سیف علی خان پر جنوبی افریقا کے بزنس مین اقبال شرما سے ممبئی کے تاج ہوٹل میں جھگڑا کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر انڈین پینل کورٹ کی دفعہ 34 اور 325 کے تحت فرد جرم عائد کردی ہے جس کے بعد اب اس کیس کی باقاعدہ سماعت 30 اپریل سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کا فروری 2012 میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں جنوبی افریقا کی تجارت اور سرمایہ کاری کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اقبال شرما کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس دوران چھوٹے نواب نے کوئی فلمی سین سمجھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا جس کے نتیجے میں پولیس نے سیف علی کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔