کنگ خان نے سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹویٹر پر سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 63 لاکھ 80 ہزار جب کہ عامر خان کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار ہے۔


ویب ڈیسک March 13, 2014
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے فوٹو؛ فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سینما کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہےجس کے بعد شاہ رخ نے فلمی دنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنے حریفوں دبنگ خان اورمسٹرپرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، سوشل میڈیا پر سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 63 لاکھ 80 ہزار جب کہ عامر خان کی 61 لاکھ 60 ہزار ہے، شاہ رخ خان نے 2010 میں ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک وہ 6 ہزار 753 ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں