ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں مولانا طارق جمیل کا سیاست دانوں کو مشورہ

سیاست دان ملک کے ساتھ کھلواڑ بند کریں اور بھلائی کا سوچیں، طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک August 02, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو میرا پیغام ہے کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور پاکستان کی بھلائی کا سوچیں۔

مولانا طارق جمیل نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ اُن سے ملنے ایا ہوں، میری گزارش ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں اور پاکستان کی بھلائی کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت معلوم نہیں کیا کر رہی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں، اللہ کہتا ہے کہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں