سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ کی گئی جاوید لطیف

الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان فارن فنڈڈ ایجنٹ ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک August 02, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ موضوع بحث بنا رہا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان فارن فنڈڈ ایجنٹ ہے جس نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے سے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ منی لانڈنگ کا سب سے بڑا کیس بنتا ہے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کےلئے تحریک انصاف کو ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی گئی۔

اجلاس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اورجوانوں کے درجات کی بلند ی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں پانچ ارکان قومی اسمبلی کے نجی بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں