پی ٹی آئی کے 4 غیر حاضر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا آغاز

اراکین بغیر کسی اطلاع کے مسلسل چالیس روز سے غیر حاضر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی


Staff Reporter August 02, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بغیر کسی اطلاع کے چالیس دن سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی کے چار ارکان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کورم کی نشاندہی کے بعد تحریک انصاف کے چار ارکان مسلسل غیر حاضر رہنے پر ایوان کو آگاہ کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ صالح محمد خان ,غلام محمد لالی, میاں محمد سومرو, غلام بی بی بھروانہ چالیس دن سے زائد سے اسمبلی سے غیر حاضر ہیں ، ان ارکان نے ایوان سے استعفی دیا ہے نہ ہی چھٹی کی درخواست دی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسپیکر نے نشاندہی کے بعد ایوان کو آگاہ کیا کہ وہ مذکورہ اراکین کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہے ہیں۔ بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر شیری مزاری سمیت پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کی تھی جس پر ای سی پی نے اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں