پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق
خورشید شاہ پی ڈی ایم کی سیاسی جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ مقرر
لاہور:
حکومتی اتحادی جماعتوں (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعطم ہاوس میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کمے فیصلے پر بریفنگ دی.
وزیر اعظم شہباز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب خان شیر پاو، بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب، انس نورانی، احسن اقبال سمیت قایدین شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔
ذرایع کے مطابق پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق ہوا ہے۔
قانونی کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے. قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کاروائی تجویز کرے گی قانونی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے قانونی ماہرین شامل ہیں۔
سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گ،. الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو پی ڈی ایم کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل بدھ کو پھر ہوگا۔