اوگرا کی LPG بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

قانونی کارروائی کیلیے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط


Numainda Express August 03, 2022
2571 روپے فی گھریلو سلنڈر سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف اقدام کی استدعا۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: اوگرا کی جانب سے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلیے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ تمام صوبوں کے چیف سیکریٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا کہ ایل پی جی پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن رولز 2001 کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ ماہ اگست قیمت 2571 روپے فی گھریلوسلنڈرسے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف سیکشن 29اوگرا آرڈینس 2002 کے تحت لوکل گورنمنٹ کی مدد سے کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

غیر قانونی منافع خوری پر صوبائی حکومت کو درخواست کی گئی کہ غیر قانونی منافع خوری کرنے والے ایل پی جی پلانٹ اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں