تھر پارکر کے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے اور وہاں ضرور جاؤں گا شاہد آفریدی

ٹی 20 میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں بلکہ تمام ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں اس لئے کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، بوم بوم


ویب ڈیسک March 13, 2014
پاکستان ٹیم کی کمزوری فیلڈنگ ہےجس پرہمیں قابو پاناہوگا، شاہد آفریدی فوٹو؛ایکسپریس نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ تھر پارکر کے قحط زدگان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وہاں ضرور جاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے لاہور آیا ہوں، 3 سے 4 دن میں فٹ ہوکر ٹریننگ شروع کردوں گا جب کہ بھارت سے مقابلے سے پہلے ایک وارم اپ میچ بھی لازمی کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے تمام کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیوں کہ کوئی بھی ایک کھلاڑی ٹٰم کو کامیابی نہیں دلاسکتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں بلکہ تمام ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں اس لئے کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، پاکستان ٹیم کی کمزوری فیلڈنگ ہےجس پر ہمیں قابو پانا ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان کا میچ اہم ہوگا، مہندرا سنگھ دھونی ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کے ٹیم میں نہ ہونے سے بھارتی ٹیم کو کافی فرق پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |