بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہلاکتوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی

بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 15 ہزار سے زائد مکانات متاثر اور 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک August 06, 2022
صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم ہوئے (فوٹو فائل)

HYDERABAD: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مرد اور ایک خاتون لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی۔

این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے علاوہ اب تک کے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نوشکی میں بچے سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 166 تک پہنچ گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 78 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور سبی میں ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 552 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے جبکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب لسبیلہ، جھل مگسی اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں