کراچی پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 2 زخمی

دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا

واقعہ دہشت گردی نہیں، بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، پولیس حکام (فوٹو فائل)

کراچی:
شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا۔ شہید ہونے والے 2 اہل کاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی۔


زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا۔ واقعہ دہشت گردی نہیں، بلکہ اتفاقی حادثہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story