وزیراعظم کو ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کی کاپی موصول

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس جاری


ویب ڈیسک August 03, 2022
فوٹو: فائل

وزیراعظم ہاؤس کو ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کی نقل موصول ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس جاری ہے جس میں اتحادی جماعتوں کے وزراء بھی شریک ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کے شرکاء کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ آںے کے بعد پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کے کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق کرتے ہوئے سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں؛ پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق

قانونی کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کر دیا، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی تجویز کرے گی، قانونی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے قانونی ماہرین شامل ہیں۔

سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو پی ڈی ایم کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔