کامن ویلتھ گیمزسری لنکا کی خاتون اتھلیٹ اور آفیشل لاپتہ

خاتون جوڈو کھلاڑی اپنا کل کا مقابلہ ہار گئی تھیں، رپورٹس


ویب ڈیسک August 03, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) خاتون جوڈو کھلاڑی اپنا کل کا مقابلہ ہار گئی تھیں، رپورٹس

ISLAMABAD: انگلینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی سری لنکن کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ سے ایک خاتون جوڈو کھلاڑی اور ٹیم کی منیجر لاپتہ ہیں تاہم دونوں کے نام اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے دوران خاتون جوڈو کھلاڑی اپنا کل کا مقابلہ ہار گئی تھیں جس کے بعد مبینہ طور پر ایونٹ سے غائب ہیں، دوسری جانب برمنگھم میٹروپولیٹن پولیس نے سری لنکن انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ ہونے والی کھلاڑی اور آفیشل کو فوری طور پر ڈھونڈنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر سمیت 3 ایتھلیٹس کا سفر تمام

دریں اثنا، سری لنکا کے دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل (ر) دمپتھ فرنینڈو نے مزید مسائل سے بچنے کے لیے سری لنکن دستے میں شامل تمام کھلاڑیوں کے پاسپورٹ لے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا

 

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے دستے میں 51 آفیشلز اور 110 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ جوڈو ٹیم میں 3 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں