آرام کی ضرورت نہیں 100 سال کی عمر تک بھی کام کروں گی عالیہ بھٹ

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہاں جلد ننھا مہمان بھی آنے والا ہے(فائل فوٹو)

SARGODHA:
بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ فٹ اور صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے حال ہی میں شادی کی ہے جبکہ اداکارہ اب اپنے پہلے بچے کو بھی جنم دینے والی ہیں تاہم عالیہ کا ماننا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت نہیں اور وہ 100 سال کی عمر تک کام کرنے کی اُمید رکھتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ڈارلنگ کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم کی پروموشن کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عالیہ نے کہا کہ مجھے اکثر لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ ان دنوں کام نہیں آرام کرنا چاہیئے۔







View this post on Instagram


A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)




جس پر اداکارہ نے کہا کہ 'میں تب تک کام کروں گی جب تک میری صحت مجھے اجازت دے گی اور اگر آپ فٹ اور صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں'۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ 'کام کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے، یہ میرا جنون ہے،یہ میرے دل، دماغ، روح، ہر چیز کو زندہ اور چارج رکھتا ہے۔ لہذا میں 100 سال کی ہونے تک کام کروں گی'۔

عالیہ بھٹ نہ صرف طنزو مزاح سے بھرپور فلم 'ڈارلنگ ' کی پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کر رہی ہیں، فلم رواں ہفتے 5 اگست کو ریلیز ہوگی۔








 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)


Load Next Story